صوبے میں آٹے کا بحران نہیں،عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایا،فیاض چوہان

صوبے میں آٹے کا بحران نہیں،عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران ...
صوبے میں آٹے کا بحران نہیں،عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایا،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے،چکی کا آٹا ملز سے زیادہ مہنگا ملتا ہے،آٹا بحران پر 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ کردیاگیا،عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کے بحران پر ایکشن لیا ہے، آٹا بحران پر 376 فلور ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ اور تقریباً سوا 9 کروڑ جرمانہ کیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے بحران سے بچایا، پچھلے ڈیڑھ سال سے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بولنے نہیں، کام کرنے کے عادی ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی 5سالہ مدت مکمل کریں گے،انہوں نے کہا کہ پہلی بار 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا، اب جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی سے متعلق کوئی شکوہ نہیں سنائی دیتا۔ قانون سازی کے عمل میں 40 سے زائد بلز منظور ہوئے ہیں۔ کسی بھی اسمبلی میں ایک سال میں اتنی قانون سازی نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال 60 فیصد اضلاع میں صحت کارڈ جاری کیے۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے کابینہ اور ارکان صوبائی اسمبلی سو فیصد مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین عثمان بزدارپرتنقیدکرنے کے علاوہ کچھ اورسوچیں،اسلام آباد میرا ہمسایہ ہے سچی بات ہی کروں گا،افواہیں تھیں اتحادی ناراض ہیں،عثمان بزدار کوہٹادیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ فوادچودھری افراط وتفریط کے شکار ہوجاتے ہیں،فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کامل علی آغا اتحادی جماعت کے ذمہ داررہنما ہیں،کامل علی آغا کے شکوے کا جواب نہیں دے سکتا،ان کاکہناتھاکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہٹلر مودی کے اقدامات کی وجہ سے کشمیر میں کرفیو ہے، شہریت متنازعہ قانون پر پورا بھارت اس وقت سراپا احتجاج ہے۔ چین نے بھی کشمیر ایشو پر بھارت سے موقف کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان کی بدولت دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا۔