وہ جگہ جہاں شہریوں کو آٹا بھی مفت میں مل گیا

وہ جگہ جہاں شہریوں کو آٹا بھی مفت میں مل گیا
وہ جگہ جہاں شہریوں کو آٹا بھی مفت میں مل گیا

  



فیصل آباد (ویب ڈیسک) پورے ملک میں آٹا مہنگا ہونے یا نہ ملنے کی شکایات ہیں لیکن جڑانوالہ میں کچھ لوگوں کو آٹا مفت مل گیا ، آٹے کے مفت تھیلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورے کے موقع پر انہوں نے خود دیئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےجڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر عثمان بزدار  نے آٹے کے سیل پوائنٹ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اور تھانہ سٹی پر چھاپہ مارا،  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے سیل پوائنٹ پر آٹے کی عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا،شہریوں سے آٹے کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہریوں سے ہاتھ ملایا اوران کو فری آٹے کے تھیلے دیئے، وزیراعلیٰ کی بعض شہریوں کی جانب سے آٹے کی کم دستیابی کی شکایت پر ایکشن لیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا،  اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جمیل گجر معطل  کردیا۔ 

عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کے پاس وافر گندم موجود ہے،آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، میں عوام سے ہوں اورعوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہوں۔انہوں نے شہر میں آٹے کے سیل پوائنٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے سیل پوائنٹس پر آٹا مقررکردہ نرخوں پردستیاب ہے، میں مختلف شہروں کے دور ے کر کے آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیتا رہوں گا،وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزموں سے ہاتھ ملایا اوران کے مسائل پوچھے،تھانے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تھانے میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے، حوالات میں بند ملزموں کو وہ سہولتیں ملنی چاہیے جو ان کاحق ہے۔انہوں نے ملزمان کی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ معطل کردیا ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد