”قومی ٹیم میں عبدالرزاق ۔۔“بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑی عماد بٹ نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عماد بٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے جیک کیلس میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، پاکستان کے لیے کھیلنا کسی کے لیے بھی اعزاز کی بات ہوتی ہے، بنگال ٹائیگرز کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
عماد بٹ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے، گرین شرٹس میں یہ خلا پوری کرنے کی کوشش کروں گا، میں کسی ایک شعبے میں نہیں بلکہ بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں میں نام کمانا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ بطور آل راو¿نڈر پہچانا جاو¿ں۔
عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان میں اپنے کراو¿ڈ کے سامنے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے، عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کر کے سیلکٹرز کے اعتماد پر پورا اتروں۔