انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ کا نہایت حیران کن فیصلہ ہو گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ کا نہایت حیران کن ...
انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ کا نہایت حیران کن فیصلہ ہو گیا

  



پوٹ شیفروم (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انڈر 19 ولڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی پوری ٹیم ہی صرف 75 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ پاکستان کی بجلی جیسی تیز گیند بازی نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز عزیر شاہ نے 20 بنائے جبکہ میکنٹوش نے 17 سکور بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔پاکستان کی جانب سے طاہر حسین نے 23 رنز کے عوض 3 ، عباس آفریدی نے 32 رنز کے عوض 2 اور محمد وسیم نے صرف 12ر نز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر پاکستان کی جیت میں اہم ترین کردار اد ا کیا ۔

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 11.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبو کر لیا جس میں روحیل نذیر نے 27 اور عرفان خان نے 38 رنز بنائے ۔

مزید : کھیل