واٹس ایپ پر تصویریں اور وائس میسجز بھیجنے میں مسائل کیوں آرہے ہیں؟

واٹس ایپ پر تصویریں اور وائس میسجز بھیجنے میں مسائل کیوں آرہے ہیں؟
واٹس ایپ پر تصویریں اور وائس میسجز بھیجنے میں مسائل کیوں آرہے ہیں؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمیسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میسجنگ ایپ سے نہ تو تصویر جا پارہی ہے اور نہ ہی ویڈیوز اور وائس میسجز سینڈ ہورہے ہیں۔ واٹس ایپ پر درپیش مسائل کے حوالے سے صارفین فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے تجربے کا اظہار کر رہے ہیں ، اکثر صارفین اپنے جاننے والوں سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ واٹس ایپ پر تصویریں اور وائس میسجز کیوں نہیں بھیجے جارہے ؟

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میڈیا فائلز بھیجنے میں مسائل کا سامنا صرف پاکستانی صارفین کو ہی نہیں ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں بھی صارفین ایسی ہی شکایات کر رہے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے اتوار کے روز پیش آنے والے مسئلے کے بارے میں کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /سائنس اور ٹیکنالوجی