ریاستیں جادو اور ٹونے سے نہیں چلتیں،حکومت آٹا بحران میں ملوث مافیاکےخلاف سخت کارروائی کرے:پروفیسر ساجد میر

ریاستیں جادو اور ٹونے سے نہیں چلتیں،حکومت آٹا بحران میں ملوث مافیاکےخلاف ...
ریاستیں جادو اور ٹونے سے نہیں چلتیں،حکومت آٹا بحران میں ملوث مافیاکےخلاف سخت کارروائی کرے:پروفیسر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کےسربراہ سینیٹرعلامہ ساجدمیرنےکہاہےکہ ریاستیں جادو اور ٹونےسےنہیں چلتیں،غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والوں کو اقتدار کا کوئی حق حاصل نہیں رہا،ملک میں آٹے کے بحران اور مہنگائی کے طوفان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے عوام پر ظلم ڈھانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

تفصیلات کےمطابق رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کارکن منتخب ہونےپرسینیٹر حافظ عبدالکریم کےاعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں،زرعی ملک میں آٹے جیسی بنیادی چیز کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے،حکومت کی زرعی شعبہ میں ناقص پالیسیاں بے نقاب ہو گئی ہیں،مفادپرست منافع خورمافیا حکومتی صفوں میں شامل ہے، حکومت آٹا بحران میں ملوث مافیاکےخلاف سخت کارروائی کرے،ملک میں اجناس کامصنوعی بحران پیداکرکےمافیااپنی جیبیں گرم کررہاہے۔اُنہوں نے کہا کہ حافظ عبدالکریم اسلام،پاکستان اور جماعت کا اثاثہ ہیں،اُن کی دینی، تبلیغی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں رابطہ عالم اسلامی نے سپریم کونسل کا رکن بنایا جو ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔


ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز جماعت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں دونوں ممالک نظریاتی اور ثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان کا درد سعودیہ کا درد ہے،دونوں کی دوستی لازوال ہے جسے ہم ہمیشہ دوام بخشیں گے،سعودی عرب اپنے خطے کے علاوہ دیگر مسلم ممالک میں امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے،حرمین شریفین کی وجہ سے اس کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،تحفظ حرمین شریفین کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ہر محاذ پر مدد کی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دین اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے سعودی عرب پوری دنیا میں کردار ادا کر رہا ہے۔حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں مسلم امہ کو اس موقع پر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے،پاکستان اور اس کی فوج اور عوام سعودی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

تقریب میں حافظ ابتسام الٰہی ظہیر،مولانا نعیم بٹ،حافظ عبدالستار حامد، ڈاکٹر محمد حماد لکھوی،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،مفتی مبشر احمد ربانی،علامہ ریاض الرحمن یزدانی،حافظ محمد شریف،حافظ مسعود عالم،ڈاکٹر ابراہیم مراد یو ایم ٹی،برطانیہ سے آئے مہمان مولانا شریف اللہ شاہد،چوہدری محمد اسحاق،قاری صہیب میر محمدی،حاجی عبدالرزاق،حافظ معتصم الٰہی ظہیر،حافظ ہشام الٰہی ظہیر، محمد علی یزدانی،ملک محمد سلیمان منگلہ ودیگر شریک تھے۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر علامہ ساجد میر نے حافظ عبدالکریم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔