”شہبازشریف کنفیوژن پیدا کررہے ہیں “تجزیہ کارحسن نثار کا اپوزیشن لیڈر کو ڈیوڈ روز پر بات کرنے کا مشورہ

”شہبازشریف کنفیوژن پیدا کررہے ہیں “تجزیہ کارحسن نثار کا اپوزیشن لیڈر کو ...
 ”شہبازشریف کنفیوژن پیدا کررہے ہیں “تجزیہ کارحسن نثار کا اپوزیشن لیڈر کو ڈیوڈ روز پر بات کرنے کا مشورہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے کام ٹھیک کررہے ہیں اور اتنے یہ بھونڈے ہیں کہ مجھے ان پر غصہ بھی بہت چڑھتا ہے ، شہبازشریف ڈیوڈ روز کی بات کریں ،یہ بات کرکے کنفیوژن پیدا کررہے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن کردیا گیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان بہت گیا گزرا اور نچلے درجے کا تبصرہ ہے ، ہمارے سیاستدانوں کوبات کرتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی یہ بھی کوئی بیان ہے کہ ”عمران کے اپنے دوستوں کونوازنے کی وجہ سے آٹے کا بحران پیداہوا ہے“یہ جھو ٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کہتے ہیں کہ اتحادی سیاست کررہے ہیں تو اتحادی کیا ڈاکٹر یا سائنسدان ہیں ، وہ سیاستدان ہیں اور سیاست ہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالاہے ، جتنا لوگ بطور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا احترام کرتے ہیں،اتنا احترام سے کسی اور کانام لیتے نہیں دیکھا ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کوکہا جاتاہے کہ وہ میرٹ پر ہے لیکن کیا وہ آپ کے ساتھ کھیلتا رہاہے یا آپ کا کلاس فیلو رہا ہے کہ آپ کوپتہ ہے کہ منفی ہے یا پلس ہے ؟انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے تو ملک کاکلچر برباد کرکے رکھ دیاہے ، شہبازشریف ڈیوڈ روز کی بات کریں ،وہ یہ بات کرکے کنفیوژن پیدا کررہے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن کردیا گیا ہے، ان لوگوں نے پنجاب کا کلچر برباد کرکے رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ناکامی یہ ہے کہ یہ عوام کو بتا ہی نہیں پائے، یہ کیا جھک مار رہے ہیں۔ عمران خان عوام کے سامنے ساری تصویر رکھیں اور بتائیں کہ یہ ملک کے ساتھ کیا کرکے گئے ہیں اور میں نے یہ کیا ہے اب یہ جو ملک سے باہر بیٹھ کر چپڑ چپڑ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے کام تو ٹھیک کررہے ہیں لیکن یہ اتنے یہ بھونڈے ہیں کہ مجھے ان پر غصہ بھی بہت چڑھتا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد