’سیالکوٹ میں میرے والد کا قیمتی مو بائل چوری ہو گیا ، پھر پولیس نے نئی مثال قائم کردی‘ پولیس نے کیا کیا ؟ جان کر ہر پاکستانی کہے اصل تبدیلی تو آگئی

’سیالکوٹ میں میرے والد کا قیمتی مو بائل چوری ہو گیا ، پھر پولیس نے نئی مثال ...
’سیالکوٹ میں میرے والد کا قیمتی مو بائل چوری ہو گیا ، پھر پولیس نے نئی مثال قائم کردی‘ پولیس نے کیا کیا ؟ جان کر ہر پاکستانی کہے اصل تبدیلی تو آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں ایک شخص کا فون گم ہو گیا جو پولیس نے برآمد کرکے اسے واپس کر دیا۔ فون واپس پا کر اس شخص نے پولیس کو نقد انعام دینے کی کوشش کی مگر پولیس نے رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے ایسی فرمائش کر دی کہ سن کر پولیس کے متعلق آپ اپنی سوچ پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’Reddit‘ پر ایک صارف نے پوسٹ کیا ہے۔ اس نوجوان نے لکھا ہے کہ ”میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پاکستانی پولیس سست ترین لوگوں کا گروہ ہے جو کچھ نہیں کرتے۔ تاہم گزشتہ دنوں میری یہ سوچ تبدیل ہو گئی۔ ہوا یوں کہ ایک ماہ قبل سیالکوٹ کے ایک بازار میں کسی جیب تراش نے میرے والد کی جیب سے فون چوری کر لیا۔ یہ کافی مہنگا فون تھا چنانچہ ہم بہت پریشان ہوئے اور پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی۔“
نوجوان لکھتا ہے کہ ”پولیس والوں نے فون کا ’آئی ایم ای آئی‘ نمبر لکھ لیا اور اسے ٹریکنگ پر ڈال دیا۔ تاہم ہمیں کوئی توقع نہیں تھی کہ پولیس والے یہ فون ہمیں واپس دلوا پائیں گے، لیکن ہماری سوچ کے برعکس گزشتہ روز تھانے سے ہمیں فون آیا۔ ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا فون برآمد کر لیا گیا ہے اور وہ آ کر واپس لے جائیں۔ میں اور میرا والد تھانے گئے۔ فون واپس پا کر میرے والد صاحب بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کچھ رقم نکالی اور انعام میں پولیس والوں کو دینی چاہی مگر پولیس والوں نے رقم لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ’آپ رقم دینے کی بجائے ہماری اس کاوش کے متعلق ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کر دیں۔‘ میرے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر زیادہ فالوور نہیں ہیں چنانچہ میں یہ واقعہ یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ آخر میں میں کہوں گا کہ ہماری پولیس اتنی بھی بری نہیں ہے جتنی ہم خیال کرتے ہیں۔“