فحش فلموں کی ادکاراﺅں کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ

فحش فلموں کی ادکاراﺅں کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ
فحش فلموں کی ادکاراﺅں کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دو روز بعد دنیا کے سب سے بڑے شرمناک ترین میلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میلے کا نام ’اے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (AVN Adult Entertainment Expo)ہے جو ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے ہزاروں فحش فلموں کے اداکار اور اداکارائیں شریک ہوتے ہیں۔ رواں سال یہ میلہ 22سے 25جنوری تک امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میلے کو اے وی این میگزین سپانسر کرتا ہے۔ میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رواں سال اس میلے میں 700سے زائد فحش فلموں کے اداکار اور اداکارائیں شریک ہوں گے جبکہ 50ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے جو اپنے پسندیدہ اداکاروں کو روبرو دیکھ سکیں گے۔ اے وی این کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”میلے میں فحش اداکاروں اور اداکاراﺅں کے علاوہ جنسی مصنوعات بھی فروخت کے لیے رکھی جائیں گی۔ رواں سال میلے میں 400سے زائد سٹال لگیں گے جن پر مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کریں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح