نسل در نسل سیاست کرنیوالوں سے حساب لیں گے ، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام نسل درنسل سیاست کرنےوالوں سے حساب لیں گے، وزیراعظم عمران خان کاعوام سے احساس اوردردکارشتہ ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کومشکلات سے نکالیں گے، وزیراعظم نے قوم سے فرسودہ نظام بدلنے کاوعدہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاعوام سے احساس اوردردکارشتہ ہے، وزیراعظم نے مافیاکوشکست دینے کاوعدہ کیاہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ماضی میں خزانے لوٹنے والے ہم سے 15ماہ کاحساب مانگ رہے ہیں،سیاسی بہروپیے صرف ڈگڈگی بجاسکتے ہیں۔انہوں نے کہ کہ عوام نسل درنسل سیاست کرنےوالوں سے حساب لیں گے۔سابق حکومت ریکارڈگردشی قرضے چھوڑکرگئی اور سابق حکمرانوں نے جمہوریت کوذاتی کاروبارکیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے لندن اوردبئی میں جائیدادیں بنائیں،ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانیوالوں کی اپوزیشن میں صحت خراب ہوجاتی ہے۔