پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مردان علی شاہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مردان علی شاہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مردان علی شاہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان شاہ اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، سید علی مردان شاہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سینکٹروں کی تعداد میں لوگ سید علی مردان شاہ کے گاؤں کھارڑو سید میں پہنچنا شروع ہوگئے، شہر میں سوگ کی فضاوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیشاہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی، میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ، سماجی رہنما سید اشتیاق صحافی سیدعمران شاہ، فصیل ناگوری،سیدقمرالحسن شاہ،سید ریحان شاہ سمیت متعدد سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں کی تعزیت دکھ افسوس کااظہار۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی سیاست بالخصوص سندھ کی سیاست کے ایک اہم نامور شخصیت سید خاندان کے چشم و چراغ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان اتوار کو اپنے گاؤں کھارڑو سید میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

سید علی مردان شاہ کی نماز جنازہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب10 بجے گاؤں کھارڑو سید میں ادا کی جائے گی ۔ سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سوگ کی فضا چھا گئی اور سندھ بھر سے سیاسی، سماجی،مذہبی رہنما،صحافی،وکلاء،سول سوسائٹی کے رہنما نمازجنازہ میں شرکت کےلیے پہنچنا شروع ہوگئے ۔ سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی عمرکوٹ شہرسوگ میں بندہوگیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ،وغیرہ نے اپنے ایک بیان میں سید علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اورتعزیت کااظہارکیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ