امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی 4روزہ دورے پر پاکستان آمد، سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی 4روزہ دورے پر پاکستان آمد، سول وعسکری قیادت ...
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی 4روزہ دورے پر پاکستان آمد، سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، ایلس ویلز سری لنکااور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایلس ویلز چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں،دورے کے دوران ایلس ویلز پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستانی قیادت امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے موقع پر تنازع جمو ں وکشمیر اور بھارتی غاصبانہ قبضے کا معاملہ اٹھائے گی ۔

اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کاجائزہ بھی لیا جائے گا ۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران امریکہ کشیدگی پر گفتگو ہوگی ۔ ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد ابو ظہبی سے پرواز ای وائے 232سے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی