سر ویون رچرڈز کے ناجائز بچے کی ماں بننے والی بھارتی اداکارہ بیٹی کی پیدائش پر نادم
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے لیجنڈ کرکٹر سر ویون رچرڈز کے ساتھ بنا شادی کے تعلقات بنانے اور بیٹی کو جنم دینے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اگر انہیں اپنی غلطی سدھارنے کا موقع ملے تو وہ کبھی بھی بن بیاہی ماں نہیں بنیں گی۔
خیال رہے کہ ’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ جیسے آئٹم سانگز سے شہرت پانے والی اداکارہ نینا گپتا ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویون رچرڈز کی محبت میں گرفتار تھیں، دونوں کے درمیان کافی عرصہ جسمانی تعلق قائم رہا جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ نینا گپتا اور سر ویون رچرڈز کی صاحبزادی مسابا گپتا اس وقت انڈیا کی ٹاپ فیشن ڈیزائنر ہیں۔
ممبئی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں نینا گپتا نے بن بیاہی ماں بننے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے اور کہا کہ اگر انہیں اپنی غلطی سدھارنے کا موقع ملے تو وہ کبھی بھی شادی کے بغیر ماں نہیں بننا چاہیں گی، ہر بچے کو والدین کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کی بیٹی باپ کی شفقت سے محروم رہی ، انہوں نے پوری کوشش کی کہ اپنی بیٹی پر اس رشتے کے اثرات مرتب نہ ہوں اور اسے پوری توجہ ملے۔
حال ہی میں نینا گپتا نے 10 سال بعد 60 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری میں کم بیک کیا ہے، انہوں نے گزشتہ برس ’بدھائی ہو‘ فلم کی تھی جس پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس حوالے سے نینا گپتا نے کہا کہ یہ بہت ہی حیران کن ہے کیونکہ اس عمر میں اگر آپ کو کوئی ایوارڈ ملتا بھی ہے تو وہ معاون اداکار کی کیٹگری کیلئے ملتا ہے ۔