اگر آپ اور آپ کا بیٹا کلب میں جائیں اور دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو کیا کریں گے؟ سیف علی خان نے صحافی کو حیران کن جواب دے دیا

اگر آپ اور آپ کا بیٹا کلب میں جائیں اور دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو کیا ...
اگر آپ اور آپ کا بیٹا کلب میں جائیں اور دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو کیا کریں گے؟ سیف علی خان نے صحافی کو حیران کن جواب دے دیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم جوانی جانِ من کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کا گانا ریلیز کرنے کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے ان سے عجیب سا سوال پوچھا تو سیف علی خان نے انہیں حیران کن جواب دے دیا۔

گانے کی لانچنگ تقریب میں ایک صحافی نے بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سے سوال کیا کہ ’ اگر آپ اپنے بیٹے ابراہیم یا تیمور علی خان کے ساتھ کلب میں جائیں اور دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو آپ کیا کریں گے؟‘

خیال رہے کہ سیف علی خان کے 2 بیٹے ہیں، بڑا بیٹا ابراہیم علی خان 19 سال کا ہے اور ان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کے بطن سے ہے ، سیف کا دوسرا بیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر 3 سال ہے اور وہ اکثر اپنی ماں کرینہ کپور کے ساتھ ہی نظر آتا ہے۔

صحافی کے سوال پر سیف علی خان نے کہا کہ اگر وہ اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ایک ہی کلب میں جاتے ہیں اور دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو وہ تیمور کو اٹھا کر گھر بھیج دیں گے ۔ سیف علی خان نے کہا کہ اگر وہ اپنے بڑے بیٹے ابراہیم کے ساتھ کلب جائیں اور انہیں ایک ہی لڑکی پسند آگئی تو وہ چپ کرکے گھر آجائیں گے کیونکہ ابراہیم کافی لمبا ہے اور وہ اسے اٹھا نہیں سکتے ۔ ’ میں گھر میں بیٹھ کر تیمور کو پڑھانا شروع کردوں گا، میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں بس آپ لوگوں کے سامنے کول بننے کی کوشش کرتا ہوں۔‘

مزید : تفریح