ڈاکٹر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے دوسرے شہر گیا، پیچھے سے بیوی سارے خاندان کو لے کر پہنچ گئی، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاکٹر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے دوسرے شہر گیا، پیچھے سے بیوی سارے خاندان کو لے ...
ڈاکٹر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے دوسرے شہر گیا، پیچھے سے بیوی سارے خاندان کو لے کر پہنچ گئی، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک بے وفا شوہر ثابت ہونے والے ڈاکٹر کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اس کی اور اس کی گرل فرینڈ کی اپنی بیوی اور اہلخانہ کے ہاتھوں دھلائی ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔

راہول سمن نامی ڈاکٹر راجستھان کے دارالحکومت جے پور آیااور اپنے فلیٹ میں قیام کیا۔ شوہر کے گھر سے نکلنے کے اگلے ہی دن ڈاکٹر کی بیوی پورے خاندان کو لے کر فلیٹ پر پہنچ گئی، وہاں پہنچ کر سارے خاندان نے اپنی آنکھوں سے ڈاکٹر کو دوسری خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد بیوی نے اپنے بے وفا شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی تسلی سے ویڈیو بنائی اور پھر خاندان کے افراد نے ہلہ بول دیا۔

اہلخانہ نے ڈاکٹر اور اس کی گرل فرینڈ کی دل کھول کر دھلائی کی اور اس عمل کی بھی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ انتقام کی آگ میں تپ رہی بیوی نے اپنے شوہر کی دھلائی پر ہی بس نہیں کی بلکہ اس کی ویڈیو راجستھان کے ڈاکٹرز کے گروپوں اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کردی۔ بیوی نے بے وفائی کرنے والے شوہر کے خلاف پولیس کو مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس