تین ماہ میں’’اِن ہاؤس تبدیلی‘‘ کی بات پکی،زَن اور زور کے سہارے لائی ہوئی حکومت کے دن گنےجا چکے:اکرم خان درانی

تین ماہ میں’’اِن ہاؤس تبدیلی‘‘ کی بات پکی،زَن اور زور کے سہارے لائی ہوئی ...
تین ماہ میں’’اِن ہاؤس تبدیلی‘‘ کی بات پکی،زَن اور زور کے سہارے لائی ہوئی حکومت کے دن گنےجا چکے:اکرم خان درانی

  



چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کےمرکزی رہنمااور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے چیئرمین محمد اکرم خان درانی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے   کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی بات پکی ہے، تین مہینے کیلیے عبوری حکومت قائم ہو گی اورانتخابی اصلاحات لا کر چھ مہینے کے اندر نئے انتخابات ہونگے،زَن اور طاقت کے  زور پر لائی ہو ئی نا اہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چارسدہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اکرم خان درانی نےانکشاف کیا ہے کہ  آزادی مارچ کے دوران ذمہ دار لوگوں نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ وعدے وعید کئے ہیں اور اِن وعدوں کے مطابق تین مہینے کے اندر اندر ان ہاؤس تبدیلی لاکر عبوری حکومت قائم کی جائیگی جس میں اپو زیشن بھی شامل ہو گی،عبوری حکومت انتخابی اصلاحات لانے کے بعد 6 ماہ کے اندر ملک میں انتخابات کرائے گی،انتخابی اصلاحات میں فوج کے کردار  اور مداخلت کو ہر صورت ختم کیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک نا اہل شخص کو قوم پر مسلط کرکے بڑی زیادتی کی،نااہل وزیر اعظم نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ملک کی معیشت تباہ حال ہے،غریب عوام کاجینا مشکل ہو رہا ہے۔اکرم درانی نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کے قصے کہانیاں زبان زد  عام ہیں اور اب تو اتحادی سمیت اُن کے اپنے وزراء بھی عمران خان کی نا اہلی کی باتیں کر رہے ہیں، زَن اور  زور کےنتیجے میں لائی ہو ئی نا اہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں عمران خان کی ایما ءپر آرمی چیف کی بے عزتی کی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ