قوم کوعمران خان کی ضد کی کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟ تجزیہ کارسلیم بخاری نے بتادیا

قوم کوعمران خان کی ضد کی کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟ تجزیہ کارسلیم بخاری نے ...
 قوم کوعمران خان کی ضد کی کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟ تجزیہ کارسلیم بخاری نے بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہاہے کہ عمران خان ایک ضدی آدمی ہیں لیکن ان کی ضد کی قوم کو کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی ؟ اس کاابھی کسی نے اندازہ نہیں لگایا۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ ن لیگ میں جومعجزے ہورہے ہیں یہ کیسے ہوتے ہیں مجھ تو ان کی سمجھ نہیں آتی ، اس سے لگتاہے کہ کسی نہ کسی وقت کچھ ہونے والاہے ، جیسے مریم نواز کی کبھی آوازنہیں آئی اور نوازشریف بیمار ہوکر لندن جانے کے بعد ریسٹورینٹ میں بیٹھ کر کھانے کھارہے ہیں۔

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان ایک ضدی آدمی ہیں اوروسیم اکر رہے یا نہ رہے وہ اپنی ضد پر قائم رہیں گے ،ان کی ضد کی قیمت قوم نے کیادینی ہے ؟ اس کا ابھی کسی نے اندازہ نہیں لگایا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنڈز خرچ کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی، یہ عجیب صورتحال ہے کہ فنڈز ہیں لیکن خرچ نہیں کئے جارہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور