ایم کیو ایم نے حکومت کوچھوڑا تواگلے دن کون کون گرفتار ہوگا؟مصطفی کمال نے بڑا دعویٰ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ ایم کیو ایم والے کبھی بھی حکومت کونہیں چھوڑیں گے کیونکہ یونہی ان کی جانب سے حکومت کوچھوڑا گیا تو یہ سب اگلے روز گرفتار ہوجائیں گے ۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ خالد مقبو ل صدیقی نے پریس کانفرنس کرنے کے باوجود اپنااستعفیٰ نہیں بھیجا تھابلکہ عامر خان نے میڈیا کوفون کرکے یہ بات کی کہ خبریں چلاﺅ جس پر ان کی جانب سے چار لائنیں لکھ کروزیر اعظم کوبھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی بھی حکومت کونہیں چھوڑیں گے کیونکہ جونہی ان کی جانب سے حکومت کوچھوڑا گیا تو یہ سب اگلے روز گرفتار ہوجائیں گے ۔
مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ یہ تو عمران خان کی حکومت کی کمزور ی ہے کہ ان کی سیٹیں کم ہیں اور یہ اتحادی ہیں بصورت دیگر ان پر مقدمات تیار پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر سمیت یہ سب مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں اوراب الیکشن ہوئے تو ایم کیو ایم کوچار سیٹیں بھی نہیں ملیں گی ۔ ان کوپتہ ہے کہ ان کی آخری باری ہے اوریہ چاہتے ہیں کہ 162ارب روپے جووزیر اعظم اعلان کرکے گئے ہیں ، وہ ان کے ہاتھوں میں آجائیں ، یہ بند دفاتر کو کھلواناچاہتے ہیں تو بند دفاتر سے کراچی والوں کی ترقی کا کیا واسطہ ہے ؟یہ سب اپنے اپنے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔