” ن لیگ کے صوبے یا وفاق کی سطح پر آنے کا کوئی امکان نہیں “حسن عسکری نے دو بڑی وجوہات بیان کردیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاہے کہ ن لیگ کے صوبے یا وفاق کی سطح پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، اس وقت ن لیگ کو اندرونی مسائل ہیں ، ایک قیادت کا مسئلہ ہے اوردوسراسمت کا مسئلہ ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرم ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ن لیگ ختم ہوجائیگی ، یہ قائم تو رہے گی لیکن ن لیگ اس وقت تحریک انصاف کا متبادل نہیں ہے ۔ ن لیگ کے صوبے یا وفاق کی سطح پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، اس وقت ن لیگ کو اندرونی مسائل ہیں ، ایک قیادت کا مسئلہ ہے اوردوسراسمت کا مسئلہ ہے ۔
حسن عسکری کا کہناتھا کہ ن لیگ کی اصل قیادت لندن بیٹھی ہوئی ہے ، اس وجہ سے پچھلے دنوں سے مختلف ن لیگی رہنماﺅں کی تقریروں سے پتہ چلتاہے کہ اب سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ اس پارٹی کولیکر شہبازشریف چلیں گے ، مریم نواز چلیں گی یا کوئی اتحاد لیکر چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ایک بیانیہ دیاتھا لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے ، کچھ کہتے ہیں کہ پارٹی کو اپنی سمت میں جانا چاہئے لیکن کچھ کہتے ہیں کے نہیں معاملات اب بدل گئے ہیں۔