فیصل سبز واری نے ایم کیو ایم کے دفاتر کی بندش سےمتعلق سوال اٹھادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہاہے کہ حالات خراب نہیں تو ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے کی اجازت کیوں نہیں ہے ؟تحریک انصا ف کے مقامی دوستوں کو تحفظات تھے ، ان کا خیال تھا کہ ایم کیو ایم کوفنڈز دینے سے انتخابات میں متحدہ فائدہ ہوگا ۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ حالات خراب نہیں تو ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے کی اجازت کیوں نہیں ہے ؟تحریک انصا ف کے مقامی دوستوں کو تحفظات تھے ، ان کا خیال تھا کہ ایم کیو ایم کوفنڈز دینے سے انتخابات میں متحدہ کوفائدہ ہوگا ۔
فیصل سبز واری کا کہناتھاکہ پہلے بھی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں فروغ نسیم نہیں ہوتے تھے ۔ مذاکرات وہی لوگ کررہے ہیں جوپہلے کررہے تھے ، شروع میں بھی کہیں کہیں حکومت میں سنجیدگی کا فقدان نظر آتا تھا ، مذاکرات میں ہم نے سنجیدگی سے تمام مطالبات سامنے رکھے ہیں۔مردم شماری کے معاملے پر ہم نے آواز اٹھائی اور معاملے کولیکر عدالت میں گئے ۔