سینئر صحافی سلمان غنی کی حکومت اور اپوزیشن کی سنگین غفلت کی نشاندہی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ ہر آنیوالے دن میں مسائل بڑھ کر سامنے آرہے ہیں لیکن نہ حکومت کو مسائل کا ادراک ہے اور نہ اپوزیشن عوام کی زبان بن کر سامنے آرہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ سیاسی قوتوں پر اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں ، اس وقت آٹے کے بحران پر سیاسی جماعتوں میں لاتعلقی پائی جاتی ہے ۔آج کل پاکستان کے جو حالات ہیں کہ ہر آنیوالے دن میں مسائل بڑھ کر سامنے آرہے ہیں لیکن نہ حکومت کو مسائل کا ادراک ہے اور نہ اپوزیشن عوام کی زبان بن کر سامنے آرہی ہے ۔
سلمان غنی کاکہنا تھاکہ ن لیگ میں جتنی بھی غیر یقینی صورتحال ہو لیکن ان کا ایک بھی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی ن لیگ سے ٹوٹ نہیں سکا اور کسی نے بھی نواز شریف یا شہبازشریف کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا ۔