”ن لیگ والوں کولندن کے ایک ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ۔۔۔“تجزیہ کار ایاز امیرکا حیران کن دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ن لیگ والوں کولندن کے ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ان کی آنکھیں بھی بند کردیں تو یہ وہاں پہنچ جائیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ملک میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے ، تمام معاملات ٹھیک جارہے ہیں ۔ ن لیگ اپنے ٹکٹ کٹوا کر لندن پہنچ چکی ہے ، کئی باقاعدہ عدالتوں سے اجاز ت لیکر گئے ہیں، نواز شریف کے جانے سے پہلے جورپورٹس آرہی تھیں ، ان سے لگتا تھا کہ جیسے میڈیکل ایمر جنسی لگنے والی ہے لیکن وہاں جانے کے بعد وہ صورتحال ختم ہوگئی ۔
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کولندن کے ایک ایسے راستے کاپتہ ہے کہ ان کی آنکھیں بھی بند کردیں تو یہ وہاں پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس وقت پاکستان کی سیاست میں غیر فعال ہے کل ان کوچوتھی باری مل جائے تو اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پنجاب میں فعال عثمان بزدار ہیں ، آٹے کا بحران ہے تو یہ اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لائق لوگوں کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان خلا پر کر رہے ہیں اور کبھی کبھی سراج الحق بھی بول پڑتے ہیں ۔