شیخ رشید عمران خان کی جگہ ہوتے تو ن لیگ سے کیاسلوک کرتے؟

شیخ رشید عمران خان کی جگہ ہوتے تو ن لیگ سے کیاسلوک کرتے؟
شیخ رشید عمران خان کی جگہ ہوتے تو ن لیگ سے کیاسلوک کرتے؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کوآگے کرکے اپنے کام لئے جو بہت چالاک ہوتے ہیں ، وہ آخرمیں مشکل میں آتے ہیں، دھرنا دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے بھولے نہیں ہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔اتنے بھولے ہوتے تو یہاں تک نہ پہنچتے پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہے ، میڈیاکی عمارتیں بلند ہیں لیکن کچھ کردار مسخ ہوتے ہیں، عمران خان کومشور ہ دیاہے کہ زیادہ ٹی وی نہ دیکھا کریں، سب سے مشکل کام میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہے ، مجھے بھی جب کچھ پتہ نہ ہوتو ٹی وی پر نہیں جاتا۔

مزید : قومی