جماعت اسلامی نے 22 جنوری کو ایسی جگہ ہزاروں افراد جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی

جماعت اسلامی نے 22 جنوری کو ایسی جگہ ہزاروں افراد جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ ...
جماعت اسلامی نے 22 جنوری کو ایسی جگہ ہزاروں افراد جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری،آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں اور حکومت  کی ناقص پالیسیوں کےخلاف جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلہ میں پہلا بڑا احتجاج اسلام آبادمیں 22 جنوری کو سینیٹر  سراج الحق  کی قیادت میں کیا جائے گا جس میں جڑواں شہروں سےہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں موثر  تحریک چلانے کا اعلان کررکھا ہے،ذمہ دار ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اس سلسلہ میں پہلا بڑا احتجاج رواں ماہ  22 جنوری کو اسلام آباد میں کرے گی جس کی قیادت سینیٹر سراج الحق کریں گے جبکہ جڑواں شہروں سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن اور عام شہری بڑی تعداد میں حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے 22 جنوری کے احتجاج کو کامیاب بنانےکےلئےکمیٹیاں تشکیل دےدی ہیں جبکہ ممکنہ طور پروفاقی دارالحکومت میں ہونے والےاس بڑے عوامی مارچ کا باضابطہ اعلان جماعت اسلامی کی قیادت   سوموار کے روز پریس کانفرنس میں کرے گی۔بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف  زبانی جمع خرچ کے علاوہ کسی موثر تحریک کا آغاز نہیں کیا جاسکا تاہم جماعت اسلامی نے بطور اپوزیشن جماعت اس اہم عوامی ایشوز پر کھل کر میدان میں نکلنے  کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کو بنیاد بناتے ہوئے اپنی پرانی اتحادی تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 22 جنوری کے اسلام آباد احتجاج کے بعد جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف شروع کی جانے والی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دے گی اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مہنگائی ،بے روزگاری اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف موثر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔