’اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی‘ خواجہ آصف نے سنگین الزام عائد کردیا

’اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی‘ ...
’اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی‘ خواجہ آصف نے سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے الزام لگایا ہے کہ اقتدار سے وابستہ شوگرمافیا کے تین افراد نے 165  ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے،عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہاہے جبکہ گندم بحران میں بھی سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نےمائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا  کہ شوگر مافیا کے صرف تین افراد نے حکومتی سرپرستی میں165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے،گندم بحران میں کتنےسوارب کاچونالگایاگیااس کا پتہ چلناابھی باقی ہے۔انہوں نےکہاکہ عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہے ہیں جبکہ اقتدار سے وابستہ چند افراد نے سینکڑوں ارب روپے بنالئے ہیں۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گذشتہ 15 مہینوں میں چینی کی قیمتیں51فیصد بڑھی ہیں جس سے چینی کی فی کلو قیمت52روپےسےبڑھ کر81روپے تک جاپہنچی ہیں،جہانگیر ترین اورمخدوم خسرو بختیارسمیت دیگر نے اس عرصہ کے دوران اضافی منافع کے طور پر  155 ارب روپے کمائے ہیں۔اُنہوں  نےوزیراعظم عمران خان سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا  اس منافع میں میں بڑا حصہ تھا ۔ 

مزید : قومی