لاہور شہر شدید دھند کی لپیٹ میں، فلائٹس آپریشن متاثر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا، پروازوں کو حد نگاہ کم ہونے پر روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے گردو نواح میں شدید دھند کے باعث فلائٹس آپریشن شدید متاثرہوا ہے، اندرون و بیرون ملک پروازوں کو حد نگاہ کم ہونے پر روک دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کر دی گئی۔