صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کا خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ نے اسلام آباد میں خصوصی بچوں کے مرکز ’امید نور ‘کا دورہ کیا جہاں انہیں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خصوصی بچوں کو ملک کے کارآمد اور فعال شہری بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، خصوصی بچوں کو انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیمی پلان کے تحت تعلیم دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم و تربیت دینے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، بچوں کو خود مختار بنانے اور روز گار کے حصول کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔