ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سوبار سوچ کر اس میں ہاتھ ڈالیں۔ ابھی حالات بالکل بھی آپ کے حق میں نہیں جا رہے، ابھی خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو جس بھی پریشانی نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اس کا اثر ابھی دو تین یوم برقرار رہ سکتا ہے۔ اس لئے روزانہ حسبِ توفیق صدقہ دے دیں اور شررتیں بالکل نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی آزمائشی وقت کا سامنا ہے۔ راستے میں بار بار رکاوٹیں آتی جا رہی ہیں۔ آپ راشن کی صورت میں صدقہ دیں یا پھر دو غریبوں کو تین یوم کھانا کھلائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی روحانی قوت بے حد کمزور ہے۔ اس کو طاقت میں لائے گئے تو مسئلہ حل ہوگا۔ توبہ کریں نماز پر توجہ دیں اور حقوق العباد کے معاملات ضرور چیک کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کے اوپر توجہ دیں۔ اس میں کئی مقامات پر رکاوٹیں محسوس ہو رہی ہیں جو آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہیں۔ ان کو دور کرنے کی بھرپور کوشش ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال آج بڑی اچھی جا رہی ہے۔کل سے بہتری کا بحکم اللہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو آپ کے لئے کئی معاملات میں آسانیاں لا رہا ہے۔ اس لئے اب محنت ضروری ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کل بڑا اچھا دن تھا۔ جو آپ نے کافی ضائع بھی کیا ہے، مگر ابھی مشتری کے اثرات باقی ہیں، آج ہمت کریں، میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی ملے گی کئی کاموں میں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
تھوڑا سا انتظار کرلیں۔ صورت حال کسی وقت بھی بدل سکتی ہے۔ ان دنوں آپ کو جو آٰر ملے اس کو پکڑ لیں اور اب تبدیلی روزگار کے لئے بھی سلسلہ بن سکتا ہے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج دن اچھا ہے۔ مالی لحاظ سے بھی بہتر ہے اور آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں بھی لا رہا ہے۔ آپ کو جس مقصد کے لئے رقم درکار تھی وہ بھی مل سکتی ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے بارے میں سنجیدہ ہو جائیں۔ اب حالات بدلنے والے ہیں۔ آپ نے بڑا عرصہ مشکل میں گزارہ ہے۔ ان شاءاللہ اس کا ازالہ اب ممکن ہوگا اور زندگی میں اہم فیصلے کرنے ہیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن پھر وارننگ دے رہا ہے کہ آپ اپنے مزاج کو ٹھیک کریں مستقل مزاج ہوں گے تو حالات بھی مختلف ہوں گے اور ویسے بھی اب روزانہ کی بنیاد پر شاید بڑے فیصلے بھی ہوں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
خوبصورت دن ہے جس بات کا ڈر تھا وہ کل شام کو ہی ختم ہو گیا تھا۔ آج آپ کی پوزیشن بھی بہتر ہوگی اور ایک بڑا کام ہونے کا بھی امکان روشن نظر آتا ہے۔ ان شاءاللہ