'براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی' شبلی فراز کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ سے متعلق امور کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تین رکنی کمیٹی کا مجھے کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ کنوینر شپ میں قائم ہونے والی کمیٹی کے اراکین میں وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیریں مزاری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
براڈشیٹ معاملہ،وزیراعظم نےتین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے،شبلی فراز کمیٹی کے کنوینئرہوں گےشیریں مزاری،فوادچوہدری کمیٹی میں شامل، کمیٹی کابینہ کو 48 گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے پر سفارشات پیش کرےگی،اس معاملے میں فائدہ دینے والے اورفائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 18, 2021