وزیراعظم عمران خان کے دور جوانی کا ہم شکل سامنے آگیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کے دور جوانی کا ہم شکل سامنے آگیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر ...
وزیراعظم عمران خان کے دور جوانی کا ہم شکل سامنے آگیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر رکشہ میں سواروزیراعظم عمران خان کے ہم شکل شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے،اب تک لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

رکشہ میں سوار شخص حیرت انگیز طور پر عمران خان سے انتہائی قریبی مماثلت رکھتا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 90 کے دور کا عمران خان واپس آگیا ہے۔رکشہ میں سوار شخص کے بال ،چہرہ اور رنگت بالکل عمران خان جیسی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی  رکشہ میں سفر کر رہا ہے۔ویڈیو پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نا معلوم فرد کی جانب سے بنائی جا رہی ہے۔

ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔عمران خان سے مماثلت رکھنے والا شخص رکشہ نمبر GAU:1601میں سوار تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -