سپین،دوران گشت پولیس گاڑی پر منچلے نوجوانوں کا پتھراو

سپین،دوران گشت پولیس گاڑی پر منچلے نوجوانوں کا پتھراو
سپین،دوران گشت پولیس گاڑی پر منچلے نوجوانوں کا پتھراو

  

بارسلونا(ارشدنذیر ساحل )سپین کی مقامی پولیس کے اہلکار ڈیوٹی کے دوران گشت پر تھے کہ پالیخا کے علاقے میں منچلے نوجوانوں نے ان کی گاڑی کی طرف مختلف اشیاءپھینکنا شروع کردیں۔نوجوانوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دی گئیں اور ان کی گاڑی پر لاتیں بھی ماری گئیں۔اس دوران نوجوانوں نے ایک کنٹینر بھی جلانے کی کوشش کی ۔صورتحال قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے مزید نفری طلب کی۔ سائرن کی آواز سنتے ہی نوجوانوں نے وہاں سے دوڑ لگادی۔

مزید :

بین الاقوامی -