اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا،6 میں سے 5مطالبات منظور

اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا،6 میں سے 5مطالبات ...
اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا،6 میں سے 5مطالبات منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نمل یونیورسٹی کےطلبہ کا احتجاج رنگ لےآیا، یونیورسٹی انتظامیہ 6 میں سے5 مطالبات ماننےکو تیار ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نمل یونیورسٹی کے طلبہ نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر پولیس کی جانب سے انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس دوران متعدد طلبہ کو حوالات بھی منتقل کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلبہ نے اپنے وسائل پر آن لائن کلاسز لی ہیں تو بھاری فیسیں کیوں دیں؟تاہم بعد ازاں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات تسلیم کرلئیے گئے جس پر طلبہ نے احتجاج ختم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج میں ملوث طلبا کےخلاف ایکشن نہیں لیاجائےگا، طالبعلموں کو ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ فیس واپس کی جائے گی۔امتحانی نصاب کم کرنےکے بعد امتحانات آن کیمپس ہوں گے اور نتائج کاجائزہ لینےکیلئےتمام ڈیپارٹمنٹس میں کمیٹیز تشکیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -