گزشتہ سال کے آخری ماہ ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: سٹیٹ بینک

گزشتہ سال کے آخری ماہ ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: سٹیٹ بینک
گزشتہ سال کے آخری ماہ ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: سٹیٹ بینک

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ سال کے آخری مہینے میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں 20 کروڑ24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے نجی شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، جو 13.48 کروڑ ڈالرز رہی، جب کہ سرکاری شعبے میں 6.77 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں51.45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 72 فی صدکم رہی۔

جولائی سے دسمبر کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 30 فی صد کم ہو کر 95 کروڑ ڈالر رہی، 6 مہینے میں اسٹاک ایکس چینج سے 24 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں نجی شعبے میں 70.83 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے سے 6 ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -