قصہ مختصر اسلام آباد کے سفر کا
ایک ہفتہ اسلام آباد میں ہی گزارنے کے بعد کل ہی لاہور واپسی ہوئی، اسلام آباد طویل عرصہ بعد جانا ہوا تھا اس لئے سوچا کہ کچھ دن اسلام آباد میں ہی گزاریں اور اسلام آباد کے خوشگوار موسم سے بھی جی بھر کیلطف اندوز ہوں، اس لئے اسلام آباد میں قیام طویل ہو گیا- اسلام آباد میں قیام کے دوران دوستوں سے بھی ملاقات رہی خوب گپ شپ بھی رہی- زیادہ تر دوست سوگوار تھے کیونکہ وفاقی دارالحکومت کے حالات خاصے خراب ہیں اور آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے اور خاص کر حال ہی میں پیش آنے والے دردناک واقعہ سے بھی عوام پریشان ہیں،وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی کے جوانوں کے ہاتھوں نوجوان طالبعلم کے قتل ہوا کی وجہ سے فضا خاصی سوگوار سی محسوس ہوئی۔بہرحال ہم تو شیر کرنے گئے تھے اس لئے خوب سیر کی۔ دامن کوہ اور پیر سوہاوہ گئے، بھوربن میں برف کے نظارے بھی خوب کئے- بڑے پیارے بھائی جناب راجہ وسیم سے خصوصی ملاقات کی، بتلاتے چلیں کہ جناب راجہ وسیم ہمارے بہت پیارے بزرگ سیاسی رہنما اور وزیراعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر کے پرسنل اسٹاف آفیسر ہیں۔ہماری کشمیر و ملکی سیاست کے بارے میں خاصی سیر حاصل گفتگو رہی- جناب راجہ وسیم نے ہمیں مظرآباد آنے کی دعوت بھی دی جو ہم نے بخوشی قبول کر لی لیکن اس شرط کے ساتھ کے جب موسم صاف ہو اور دھند بھی ختم ہو جائے تو مظفر آباد ضرور آئینگے-
ہمارے حالیہ اسلام آباد کے سفر کی خوبصورت بات ہمارے پیارے بھائی مصطفی ملک سے ملاقات تھی جی دوستوں جناب مصطفی ملک مسلم لیگ ق ضلع اٹک کے صدر منتخب ہوئے ہیں اس لئے ہم جناب مصطفی ملک کو مبارکباد پیش کرنے انکے شہر ہری پور پہنچ گئے -جناب مصطفی ملک کا تعلق تو خان پور سے ہے لیکن انھوں نے ہری پور میں ماڈل سٹی کی بنیاد رکھی اور جب ہم ماڈل سٹی پہنچے تو جناب ملک مصطفی باہر سڑک پر ہی ہمارا انتظار کر رہے تھے- ہمیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا اور ہمیں بڑے سے گراونڈ میں لے گئے جہاں پہلے ہی راولپنڈی کے کچھ دوست موجود تھے اور وہیں جناب مصطفی ملک کی طرف سے پرتکلف لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا- کھانے سے دو دو ہاتھکرنے کے بعد تصویروں کا سیشن ہوا- یہ بتلا دیں کہ جناب ملک مصطفی سے ہمارا یارانہ تئیس 23 سال پرانا ہے، کہنہ مشق صحافی ہیں اور ہم نے پارلیمنٹ ہاوس میں اور ایم این اے ہاسٹلز میں ایک ساتھ طویل وقت گزارا اور بہت سی اہم شخصیات کے انٹرویو بھی کئے - جناب ملک مصطفی سے اس وقت سے آشنائی ہے جب ہم نئے نئے اسلام آباد شفٹ ہوئے تھے اور سب سے پہلے خبریں میں بطور سب ایڈیٹر کام سیکھنا شروع کیا تھا- یہ ان دنوں کی بات ہے جب خوشنود خان اور محترم ضیاء شاہد اکٹھے تھے اور بلیو ایریا میں روزنامہ خبریں کا دفتر تھا-
سب سے پہلے ہم نے کشمیر ڈیسک پر کام شروع کیا، ہمارے شفٹ انچارج جناب شاہد صابر تھے انتہائی شفیق ملنسار اور مہربان شخص تھے، جناب کمال اظفر اور عبدالرزاق سیال بھی خبریں میں ہمارے ساتھ تھے، ان ہی دنوں ہماری جناب ملک مصطفی سے ملاقات ہوئی اور تب سے لے کے آج تک ہماری اور ملک مصطفی کی محبت قائم ہے اور یقنا بہت سا وقت اکٹھے بھی گزارا، انتہائی ہنس مکھ،خوش اخلاق بھی اور پاکستانی سیاست پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن میں بطور میڈیا کارڈینیٹر شمولیت اختیار کی لیکن بعد میں جب حکومت بدلی تو مسلم لیگ (ق) سے وابستہ ہو گئے اور ہمارا یقینا بہت اچھا وقت ایک ساتھ گزرا۔اس لئے جب ہم نے اپنے پیارے بھائی اور دوست جناب ملک مصطفی کے صدر مسلم لیگ(ق) بننے کی خبر سنی تو یقینا بہت زیادہ خوشی ہوئی اور اسی لئے ہم مبارکباد دینے جناب کے گھر پہنچ گئے۔مبارکباد بھی پیش کی اور بھر پور سیاسی گفتگو بھی کی۔ واپسی پر انہوں نے خان پور کے مالٹے ہماری گاڑی کی ڈگی میں رکھوا دئیے - ہماری بس یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے پیارے بھائی کو مزید کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے آمین ثم آمین-
تو بہر حال حناب ملک مصطفی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچے اور واپسی میں ہمارے رفیق سفر جناب خرم ملک سیالوی صاحب، راجہ اسرار اور مختار علی تھے- اسلام آباد ہہنچنے کے بعد اگلے دن لاہور واپسی کی تیاری کی اور شام تک اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہور پہنچ گئے۔تو دوستوں یہ تھاقصہ مختصر اسلام آباد میں ہمارے قیام کا، اب اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا