موٹروے بداخلاقی کیس،پولیس کومقدمہ کاچالان 25 جنوری کو پیش کرنے کا حکم 

  موٹروے بداخلاقی کیس،پولیس کومقدمہ کاچالان 25 جنوری کو پیش کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے پرخاتون سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کومقدکہ کاچالان آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،گزشتہ روز موٹروے پراجتماعی بداخلاقی کے کیس کے ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا،تفتیشی آفیسر ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ابھی مقدمہ کاچالان مکمل نہیں ہو سکا، چالان مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے،عدالت نے مذکورہ بالاحکم کیساتھ کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
موٹروے  کیس

مزید :

علاقائی -