اینٹی کرپشن کا17 ایل ڈی اے افسران کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
لاہور (کر ائم رپو رٹر) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے لاہور میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیرات کروانے کے الزام میں ایل ڈی اے کے 17 افسران کیخلاف درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ان افسران کے خلاف محکمے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سورس کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں مقدمات درج کئے تھے۔ جو جعلی ثابت ہوئیں۔ تحقیقا ت کے دوران مقدمے میں ملوث ایل ڈی اے کے مذکورہ افسران پر عائد کئے گئے الزامات درست ثابت نہ ہوسکے۔ اینٹی کرپشن کی اپنے ہی ذرائع سے تیار کی گئی رپورٹ میں ان افسران پر لاکھوں رو پے رشوت لیکر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کروانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جو درست ثابت نہ ہوسکے۔
اینٹی کرپشن
