سیشن عدالت سے منشاء بم کی عبوری ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روکدیاگیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدات نے غیر قانونی قبضہ کے کیس میں منشاء بم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کواسے 21جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی ہے،ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن،جوہڑ ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں،ملزم کے وکیل ندیم سیٹھ کا موقف ہے کہ ان کا موکل بے قصور ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ پولیس کے پاس شامل تفتیش ہوسکے۔
منشاء بم