اثاثہ جات کیس،ایس ایس پی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ایس ایس پی سید جنید ارشد کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں جنید ارشد کے مزید 27 جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا،گزشتہ روزعدالت میں مزید دو گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے،سید جنید ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے پنجاب پولیس کے ایس ایس پی جنید ارشد کی جانب سے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدہ کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ
