ٹیم میں شامل نہ کرنے پر احسان  عادل کا امریکہ منتقل ہونے پر غور

ٹیم میں شامل نہ کرنے پر احسان  عادل کا امریکہ منتقل ہونے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم کے بعد ایک اور دلبرداشتہ کھلاڑی نے بھی پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلنے کے مواقع نہ ملنے کے بعد امریکہ منتقل ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔ 27 سالہ فاسٹ باؤلر احسان عادل کا امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے امریکہ منتقلی کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے، احسان عادل کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
لیکن پھر بھی انہیں قومی ٹیم میں مواقع نہیں مل رہے اور اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو وہ لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکہ منتقل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ احسان عادل نے 2013ء  سے 2015ء  کے دوران 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے