پاکستان میں کلاسیکل موسیقی ختم ہوتی جارہی ہے، غلام علی

پاکستان میں کلاسیکل موسیقی ختم ہوتی جارہی ہے، غلام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا ہے کہ ُسر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے،پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے چاہنے والے آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں  غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان، مہندی حسن، فریدہ خانم اور میڈم نور جہاں کی شخصیت سے بہت متاثرہوں یہ سچے سروں کے ساتھ گاتے تھے جبکہ بھارت میں آشابھوسلے اورلتاجی کمال کی فنکارہ ہیں مگری میر ی ذاتی رائے ہے کہ ہر پھول کی مختلف خوشبو ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں چند غیر مہذب لوگ دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،فنکار کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔


 اس لئے بھارت کا فنکاروں سے ناروارویہ قابل مذمت ہے۔ 

مزید :

کلچر -