حلیب فوڈز اور کریم کے مابین شراکت داری قائم

حلیب فوڈز اور کریم کے مابین شراکت داری قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)حلیب فوڈز (ایچ ایف ایل) پاکستان کی معروف ڈیری اور بیوریج کمپنی نے مشرق وسطی  اور پاکستان کی سپر ایپ رائیڈ ہیلنگ سروس کریم کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی۔اس شراکت داری کا مقصدحلیب فوڈز ملازمین کو روزانہ محفوظ اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک بہترین اقدام ہے۔ حلیب فوڈز (ایچ ایف ایل) لاہور، ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے حلیب فوڈز ہیڈ آف سپلائی چین، فیصل نثار نے کہا، ''ہمارے ملازمین کی فلاح و بہبود ہر وقت ہماری ذمہ داری ہے۔ میٹروپولیٹن شہروں اور اس کے آس پاس کا سفر ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے اور سفر سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کریم کے ذریعہ پیش کردہ سفر کی سہولت سے حلیب فیملی کو فائدہ ہوگا۔"کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، محسن ذکا نے کہا، ''ہمیں حلیب فوڈز کو اپنی کارپوریٹ خدمات مہیا کرنے پر خوشی ہے۔ کاروبار کے لئے کریم ایک ایسا حل ہے جو براہ راست تنظیموں کی بدلتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ایسی شراکت داری سے ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعہ حلیب فوڈز کے  ملا زمین کو نقل و حرکت کے تجربے کو بہتر بنانے پیسوں کی بچت اور سہولتمیں مدد ملے گی۔"حلیب فوڈز پاکستان کی سب سیپرانی نیشنل ڈیری کمپنی ہونے کی وجہ سے اپنے صارفین کو محفوظ اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ بہتر اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حلیب فوڈز اپنی سپلائی چین میں دودھ جمع کرنے سے لے کر کھپت تک پائیدار کاروباری طریقے اپنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی حفاظت اور ان کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی اقدامات، فوڈ سکیورٹی اور اعلی معیار کو بھی ترجیح دیتا ہے۔

مزید :

کامرس -