غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ کے خسارہ میں 212فیصدکمی
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ (جی ڈبلیو ایل سی) کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 211.91 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ کو 263 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے لئے جی ڈبلیو ایل سی کو 235 ملین روپے خالص خسارہ کا سامنا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس خارہ میں 211.91 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جس کے نتیجہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے کمپنی کو 0.66 روپے فی حصص آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غریب وال سیمنٹ لمیٹڈ کو 0.59 روپے فی حصص خسارہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران کمپنی کا نیٹ ریونیو 26.97 فیصد اضافہ سے 2058 ملین روپے کے مقالبہ میں 2613 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ مزید برآں کمپنی کے عمومی خسارہ میں بھی 19166.67 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 572 ملین روپے کا عموممی منافع ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے لئے جی ڈبلیو ایل سی کو 3 ملین روپے خسارہ ہوا تھا۔ اسی طرح کمپنی کیآپریٹنگ خسارہ میں بھی 584 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے نیٹ ریونیو میں اضافہ جبکہ عمومی خسارہ میں 19166 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی اور آپریٹنگ خسارہ میں بھی 584 فیصد کمی کے نتیجہ میں کمپنی کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 211 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کمپنی کی خالص آمدن کابنیادی سبب ہے۔