تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، سڑکوں پر قائم عارضی دکانیں مسمار 

تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، سڑکوں پر قائم عارضی دکانیں مسمار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) ہیڈکوآرٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں شہر کے نو زونز میں انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے سبزی منڈی، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا۔ سمن آبادزون اسکواڈ نے بابو صابوسے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000 روپے جرمانہ کیا۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طور پر تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 31500روپے جرمانہ عائد کیا  جبکہ تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ انتظامی افسران کا کہنا ہے کہ آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔