برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ،منافع خور سرگرم
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر 4 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت 219 روپے کلو ہو گئی۔ مزید برآں پولٹری پراڈکٹ میں انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا ہے، 152 روپے فی درجن ہو گئی۔ جبکہ دوسری جانب منڈی میں سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے برعکس فروخت ہو رہی ہیں، ٹماٹر کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پیاز 35 کے بجائے 50 روپے، لہسن دیسی 350 روپے اور ادرک چائنہ 340 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔