ڈاکٹرز اہدمنیر کو تحقیقی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نواز اگیا 

ڈاکٹرز اہدمنیر کو تحقیقی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں جس میں ڈاکٹر زاہد منیرعامرجیسے روشن ستارے جگمگا رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے علمی وتحقیقی کاموں اور تہذیبی خدمات کے ذریعے یہ ثابت کردیاہے کہ مسلم تہذیب وتمدن اردواورپاکستان دنیاکے لیے امن و سلامتی کے پیام بر ہیں۔ان کی خدمات کا بجاطورپر عالمی سطح پر اعتراف کیاجارہاہے ان خیالات کا ظہار ممتازدانش ور،شاعر،مصنف اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردوکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکو قائد اعظم گولڈمیڈل دینے کی تقریب کے موقع پر کیاگیا۔ استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہونے والی تقریب میں ڈاکٹر زاہدمنیرعامرکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں قائداعظم گولڈمیڈل پہنایا گیا۔ ڈاکٹر زاہد منیرعامرنے قا ئد ا عظم محمدعلی جناح کی زندگی اور شخصیت اور خدمات کے حوالے سے گراں قدر کام کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ممتازاقبال شناس محقق اور شاعربھی ہیں۔ پنجاب یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نیازاحمد اخترنے ڈاکٹر زاہد منیر عامر کوا س کامیابی پر مبارک بادپیش کی ہے۔ ڈاکٹر زاہد منیرعامرکو دنیائے اردوکاعظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے مصر سے جامعہ الازہر قاہرہ کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد عبدالرحمن القاضی، پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم، ڈاکٹراسامہ ابراہیم محمدشلبی،ڈاکٹر تغرید محمد البییو می۔ ایران سے تہران یونی ورسٹی کے شعبہ اردوکے سربراہ ڈاکٹرعلی بیات، ڈاکٹر محمدکیومرثی جرتودہ، ڈاکٹرمعصومہ غلامی،عراق سے پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکریٹری تنویر احمد۔نیدرلینڈ سے ممتاز ناول نگار فاروق خالد اور روبینہ سلطان،سابق سیکریٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب شمشاداحمدخان،اٹلی کی نیپلز یونی ورسٹی میں شعبہ اردوکے سربراہ پروفیسربادل خان،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل محموداحمدنے بھی ڈاکٹر زاہد منیر عا  مر سمیت مختلف مکاتب فکرکی اہم شخصیات ان کی کامیابیوں پر مبارک بادپیش اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔