کرنل (ر) جمشید ترین کی زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف تھی،شوکت ترین

کرنل (ر) جمشید ترین کی زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف تھی،شوکت ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین ایک نڈر، صاف گو اور بے باک انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کو اسلام، پاکستان اورقائداعظمؒ کیلئے وقف کر رکھا تھاان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن و سابق چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی پانچویں برسی کے موقع پرمحفل قرآن خوانی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادگان سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین سلک بینک عظمت ترین، وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، بیگم مہناز رفیع،بیگم صفیہ اسحاق، مولانا محمد شفیع جوش، مرحوم کے پوتے زین ترین اور طٰہٰ ترین، ٹرسٹ کے عہدیداران اور طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔