بلاول نے مزدوروں کو فلیٹ دے کر نانا کی یاد تازہ کر دی،ثمینہ گھرکی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان اور نائب صدر شعبہ خواتین لاہور و ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں مزدورں کو بہترین فلیٹ گھروں کا تحفہ دیکر ایک مرتبہ پھر اپنے نانا بھٹو شہید کی طرح نئے پاکستان کی عملی طور پر بنیاد رکھ دی ہے
ایک نیا پاکستان بلاول بھٹو کے نانا بھٹو شہید نے پاکستان کے غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان دیکر بنایا تھا اور آج پھر ایک نئے پاکستان کی بنیاد ان کے نواسے بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں محنت کشوں کو نئے گھر بنا کر حقیقی معنوں میں پاکستان کی تعمیرو ترقی مین اپنا رول ادا کیا ہے ہم اپنے چیئرمین کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔