ٹیکسوں میں اضافہ سے تاجروں کی کمر ٹوٹ جائیگی،اظہر گلشن
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں دھڑوں معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاجر قائدین نے بازاروں مارکیٹوں میں دکاندار تاجر کے نامساعد کاروباری حالات پر حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ قومی تاجر اتحاد کی قیادت کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسز بلز میں اضافہ نئی ڈیوٹیز کا بوجھ تاجر کی کمر توڑ دے گا۔ حکومت بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری حالات کی خوشحالی ترقی کیلئے تاجر دوست پروگرام لے کر آئے