یوتھ پارلیمنٹ اور اے جے ایم فارما کا نور تھیلی سیمیا فاؤنڈیشن میں بلڈ کیمپ
لاہور(پ ر)پاکستان یو تھ پارلیمنٹ اور AJMفارما کے اشتراک سے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج و یونیورسٹی کے نوجوان طالب علموں نے بلڈ ڈونیٹ کیا اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس مو قع پرمہمان خصوصی تر جمان پنجاب حکومت شوکت محمودبسرا نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور بلڈ دینے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شوکت محمودبسرا نے اپیل کی کہ نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں جوکہ اپنی مدد کے تحت ایک فلاحی ادارہ چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے لیڈر عمران خان کا نظریہ بھی یہی ہے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے کیونکہ ایسے کاموں کو اللہ کی پاک ذات بہت پسند کرتی ہے اس لئے ہمیں ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے۔بلڈ کیمپ کے اختتام پر ڈائر یکٹر ز نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ،وقاص احمد اور عمیر احمد خان نے معزز مہمان کا بے حد شکر یہ ادا کیا۔