معاشی بہتری کے لئے قومی سیاسی یکجہتی ناگزیر ہے،شیخ شبیر

معاشی بہتری کے لئے قومی سیاسی یکجہتی ناگزیر ہے،شیخ شبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے اور خوشحالی کی طرف لانے کیلئے قومی سیاسی یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ ملکی معاشی سالمیت اور اقتصادی استحکام کیلئے ذاتی سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کے تاجر کسان دکاندار بزنس مین کاشتکار صنعتکار کی خوشحالی کیلئے حقیقی ریفارمز لانا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار پی سی بی سی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو ریلیف دے کر ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے کیونکہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔

  

پاکستان جیسے زرعی صنعتی معدنی ذخائر سے مالا مال ملک سے مسائل ختم کرنے اور خوشحالی کا سویرا طلوع کرنے قومی سیاسی مذہبی حکومتی اپوزیشن جماعتوں دھڑوں کو قومی مفاد کیلئے ایک پیج پر آنا چاہیئے۔ کرونا وبا سمیت دیگر بحرانوں سے نبرد آزما پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت مشکلات سے دو چار ہے ۔ پاکستان کو دنیا میں معاشی مضبوط مملکت ثابت کرنے غربت کے خاتمے کیلئے درست اور بروقت فیصلے ناگزیر ہیں۔